School Logo

INNOVATIVE SCHOOL SYSTEM

Project of INNOVATERS Academy

Bank Colony, Dhamial Road, Rawalpindi

Registered with SED, Punjab

Date: 2025-11-02

No: INN/2025/031-U

NOTIFICATION / OFFICE ORDER
Subject: ماحولیات کے تحفظ کے ادارے (EPA) پنجاب کی ہدایت کے مطابق اسکول کے اوقاتِ کار میں تبدیلی

محترم والدین و طلباء کرام،

حکومتِ پنجاب کے ادارہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (Environmental Protection Agency – EPA) کے نوٹیفکیشن نمبر 401/PA/DG/EPA/2025 مورخہ 01 نومبر 2025ء کے تحت، پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997ء کی دفعہ 6(1)(t) کے مطابق، تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں، انوویٹو اسکول سسٹم بھی حکومتی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے نئے اوقات کار نافذ کر رہا ہے۔

لہٰذا اب اسکول کے اوقات صبح 8:45 بجے تا دوپہر 1:00 بجے ہوں گے، جو کہ بروز پیر، 3 نومبر 2025ء سے نافذالعمل ہوں گے۔

تمام والدین کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو صبح 8:30 بجے سے پہلے اسکول گیٹ پر ہرگز نہ چھوڑیں۔
اسکول کا مین گیٹ صرف 8:30 بجے کے بعد کھولا جائے گا، لہٰذا براہِ کرم ان اوقات کی مکمل پابندی کی جائے۔

یہ اقدام حکومتِ پنجاب کی جانب سے فضائی آلودگی اور اس کے مضر اثرات سے بچوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ آپ کے تعاون سے ہم اپنے طلباء کے لیے ایک صحت مند اور محفوظ ماحول یقینی بنا سکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحت و حفاظت عطا فرمائے۔

بااحترام،

Vice Principal
Innovative School System
← Back to Office Orders