School Logo

INNOVATIVE SCHOOL SYSTEM

Project of INNOVATERS Academy

Bank Colony, Dhamial Road, Rawalpindi

Registered with SED, Punjab

Date: 2025-07-08

No: INN/2025/017-U

NOTIFICATION / OFFICE ORDER
Subject: ماہانہ فیس میں سالانہ معمولی اضافہ - اگست 2025 تا جولائی 2026

محترم والدین ،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ہم  امید کرتے ہیں کہ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ خیریت سے ہوں گے۔ انوویٹو  سکول سسٹم ہمیشہ سے آپ کے بچوں کو معیاری تعلیم، محفوظ تعلیمی ماحول، اور بہترین تربیت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تاہم، جیسا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں، مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس سے نجی تعلیمی ادارے بھی براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔

ہر سال اگست میں ہم فیس میں معمولی اور سوچ سمجھ کر اضافہ کرتے ہیں تاکہ اساتذہ کی تنخواہوں، عمارت کے کرایوں اور دیگر ضروری اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔اسی حوالے سے آپ کو پیشگی اطلاع دی جاتی ہے کہ اگست 2025 سے آپ کے بچے کی ماہانہ فیس میں معمولی اضافہ کیا جا رہا ہے جو کہ جولائی 2026 تک لاگو رہے گا۔ یہ اضافہ بہت سوچ بچار اور والدین کے مالی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت کم رکھا گیا ہے۔

ہم آپ سے تعاون اور مثبت رویے کی توقع رکھتے ہیں۔ یہ اضافہ صرف اس لیے ناگزیر ہے تاکہ آپ کے بچوں کو بہتر تعلیمی خدمات مہیا کی جا سکیں۔ اگر کسی والدین کو اس سلسلے میں کوئی وضاحت درکار ہو تو برائے مہربانی اسکول آفس سے رجوع کریں۔

ان شاءاللہ، ہم سب مل کر اپنے بچوں کا روشن مستقبل یقینی بنائیں گے۔

نیک تمناؤں کے ساتھ،

Vice Principal
Innovative School System
← Back to Office Orders